صحت

سبز چائے کے بہترین فوائد حاصل کرنے کیلئے یہ 6 غلطیاں کرنا چھوڑ دیں

سبز چائے کے بہترین فوائد حاصل کرنے کیلئے یہ 6 غلطیاں کرنا چھوڑ دیں

دنیا بھر میں مقبول سبز چائیکو کوئی ہاضمے کے لیے تو کوئی ذائقے کی وجہ سے پسند کرتا ہے جبکہ بیشتر افراد اسے وزن کم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر اس کے استعمال کے دوران کی جانے والی 7 غلطیوں سے متعلق بھی جاننا لازمی ہے۔ قہوہ یا چائے کی مختلف اقسام ہیں، اگر صحت کے حوالے سے بات کی جائے تو سبز چائے کے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں مثلا موسمی الرجی سے بچا، ذیابطیس اور کینسر کے خطرات کم، ہاضمے کی تکلیف اور سر درد سے نجات، کولیسٹرول کو متوازن، دانتوں، دل اور گردے کی صحت برقرار اور میٹا بولک ایکشن سے چربی جلانا شامل ہے۔ طبی ماہرین کی جانب سے سبز چائے کے استعمال کے دوران چند غلطیوں سے پرہیز تجویز کیا گیا ہے جنہیں جاننے کے بعد سبز چائے کے صحت پر صحیح فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اکثر اوقات صبح کا آغاز باقاعدہ چائے کے بجائے سبز چائے سے کیا جاتا ہے، اس عمل کو صحت مند سمجھا جاتا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے سے پیٹ کی تیزابیت بڑھ سکتی ہے اور یہ پیٹ میں تکلیف یا متلی کا باعث بن سکتا ہے، اسی لیے بہتر ہے کہ سبز چائے پینے سے پہلے کچھ کھا لیں تاکہ ہاضمے کے مسائل سے بچا جا سکے۔ یہ سچ ہے کہ سبز چائے سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں مگر بہت زیادہ سبز چائے پینا بے خوابی، بے چینی اور ہاضمے کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے سبز چائے میں کیفین بھی موجود ہوتی ہے اور اگر یہ سوتے وقت پی لی جائے تو نیند میں خلل آ سکتا ہے، لہذا سونے کا ارادہ کرنے سے کم از کم 2 سے 3 گھنٹے قبل سبز چائے پینے سے گریز کرنا چاہیے۔ کھانے کے فورا بعد سبز چائے کا استعمال غذا سے حاصل ہونے والے آئرن کے انجذاب میں مداخلت کر سکتا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ خون کی کمی کا باعث بنتا ہے، شیکھا کماری کا کہنا ہے کہ سبز چائے کھانا کھانے سے قبل اور کھانے کے تقریبا ایک گھنٹے بعد پینی چاہیے۔ سبز چائے بعض ادویات کے ساتھ پینے سے مسائل پیدا کر سکتی ہے جیسے کہ خون کو پتلا کرنا یا قے وغیرہ، غذائی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ اگر آپ خون کو پتلا کرنے والی، اینٹی ڈپریسنٹس اور بلڈ پریشر کی ادویات لے رہے ہیں تو اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے قہوے کا استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے