انٹرٹینمنٹ

سوناکشی سنہا کو کونسی فلم کی پیشکش ٹھکرانے پر پچھتاوا ہے؟

سوناکشی سنہا کو کونسی فلم کی پیشکش ٹھکرانے پر پچھتاوا ہے؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر میں ایک فلم کی پیشکش کو ٹھکرانے پر افسوس ہے۔ سوناکشی سنہا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ فلماڑتا پنجاب میں جو کردار کرینہ کپور نے ادا کیا ہے، اس کی پیشکش پہلے مجھے کی گئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے اس فلم کا حصہ نہ بننے کے باوجود بھی کہا کہ مجھے یہ فلم بہت پسند آئی اور میں نے ہدایت کار ابھیشیک چوبے اور ٹیم کے باقی ممبرز کو بھی فلم کی ریلیز کے بعد ان کے کام کی تعریف کرنے کے لیے فون کیا۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سنسر بورڈ کی جانب سے 2016 میں جب یہ فلم تنازع کا نشانہ بنی تو بھی سوناکشی سنہا نے اس فلم کی حمایت میں اپنی آواز اٹھائی۔ انہوں نے فلم کی حمایت میں ٹوئٹ کیا کہ مجھے بالکل سمجھ نہیں آرہا کہ فلم اڑتا پنجاب کا نام اگر بدلا جائے تو کیا نام ہونا چاہیئے لیکن سینسر بورڈ یقینی طور پر اس فلم کے لییاڑتا مذاق جیسے نام پر غور کر سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سوناکشی سنہا نے بے شک فلماڑتا پنجاب کی پیشکش کو مسترد کرنے پر افسوس کا اظہار کیا لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ کردار کرینہ کپور سے بہتر کوئی اور اداکارہ ادا نہیں کر سکتی تھی۔ واضح رہے کہ فلمساز انوراگ کشیپ کی فلم اڑتا پنجابمیں کرینہ کپور ایک ڈاکٹر اور بحالی مرکز(rehabilitation center) چلانے والی کارکن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے