انٹرٹینمنٹ

سلمان خان ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے دوران زخمی

سلمان خان ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ بھارتی فلمی نگری بالی ووڈ کے بھائی جان نے سوشل میڈیا پر زخمی حالت میں مداحوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خبر دی کہ وہ زخمی ہوگئے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان کے بائیں کندھے پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں سلمان خان نے لکھا کہ جب آپ کو لگے کہ آپ نے اپنے کندھوں پر ساری دنیا کا بوجھ اٹھا رکھا ہے وہ کہتا ہے دنیا کو چھوڑو 5 کلو کا ڈمبل اٹھا کر دکھا۔ ٹائیگر زخمی ہے۔ یاد رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے