پاکستان

کوئی شخص اپنی مرضی سے جنس تبدیل نہیں کرسکتا، وفاقی شرعی عدالت

کوئی شخص اپنی مرضی سے جنس تبدیل نہیں کرسکتا، وفاقی شرعی عدالت

وفاقی شرعی عدالت نے خواجہ سرا ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شریعت کسی کو جنس تبدیلی کی اجازت نہیں دیتی۔ کوئی شخص اپنی مرضی سے جنس تبدیل نہیں کر سکتا۔ جنس وہی رہ سکتی ہے جو پیدائش کے وقت تھی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سرا ان تمام بنیادوں حقوق کے مستحق ہیں جو آئین میں درج ہیں، خواجہ سراں کی جنس کا تعین جسمانی اثرات پرغالب ہونے پر کیا جائے گا۔ جس پر مرد کے اثرات غالب ہیں وہ مرد خواجہ سرا تصور ہوگا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جنس کا تعلق انسان کی باہیولاجیکل سیکس سے ہوتا ہے. نماز، روزہ، حج سمیت کئی عبادات کا تعلق جنس سے ہے۔ جنس کا تعین انسان کی احساسات کی وجہ سے نہیں کیا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے