نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے زمان پارک کے باہر پولیس کی ناکہ بندی ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سیزمان پارک میں شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کی اجازت کیلئے عمران خان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ وعدے کے مطابق زمان پارک انتظامیہ زمان پارک میں تجاوزات ختم کرے،عملدرآمد ہوتے ہی پولیس ناکہ بھی ختم کردیا جائے گا۔ خیال رہیکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے جانیوالی حکومتی ٹیم میں کمشنرلاہورمحمد علی رندھاوا،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر ، ڈی آئی جی ، اوردیگرحکام شامل تھے۔اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی لیگل ٹیم بھی زمان پارک میں موجود تھی۔ تاہم عمران خان کی جانب سے پولیس اورانتظامیہ کوزمان پارک میں سرچ آپریشن کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ عمران خان نے سرچ آپریشن کے لیے شرائط رکھ دیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں رینجرز کی معاونت سے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھرمیں پرتشدد احتجاج شروع کر دیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کے بلاوئیوں نے جناح ہائوس ، فوجی تنصیبات اور سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔