علاقائی

روہڑی: شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرگئی، بچی جاں بحق، 11 افراد زخمی

روہڑی: شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرگئی، بچی جاں بحق، 11 افراد زخمی

روہڑی میں شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے کمسن بچی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر روہڑی وسیم مہر کے مطابق روہڑی کے علاقے ٹکر محلہ کے مکان میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ زائد افراد کے وزن سے مکان کی کمزور چھت گرگئی۔ ریسکیو آپریشن کرکے ملبے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 زخمیوں کو نکال کر تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا گیا جہاں ایک کمسن بچی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ ریکسیو آپریشن مکمل کرکے مکان کو سیل کردیا ہے جس کا ملبہ دن کی روشنی میں اٹھایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے