پاکستان

ملک بھر سے حج پروازوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا

ملک بھر سے حج پروازوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا

ملک بھر سے حج پروازوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا،کراچی اورلاہور سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگئی۔جبکہ اسلام آباد سے پروازآج رات روانہ ہوگئی کراچی سے پی آئی اے کی پہلی پرواز صبح چار بجکر پچاس منٹ پرتین سو تیس عازمین حج کو لیکرمدینہ روانہ ہوئی، اس موقع پر ڈی جی آپریشن کراچی ائیرپورٹ پرموجودتھے اورانتظامات کا جائزہ لیتے رہے،ان کا کہنا تھا چھیاسٹھ فلائٹ سے سترہ ہزار سے زائد مسافر حج کے لئے روانہ ہوں گے،پی آئی اے کی تیس پروازوں سے سات ہزار چھ سوبیس مسافرروانہ ہوں گے۔ دوسری جانب لاہورسے نجی پروازسے دوسواناسی ججاج مدینہ روانہ ہوگئے،لاہورائیرپورٹ سے مختلف پروازوں کے ذریعے سترہ ہزار چھ سوانتائیس مسافر حج کی ادائیگی کے لئے سعودیہ جائیں گے،پاکستان سے رواں سال اکیاسی ہزاردوسوتیس حجاج فریضہ ادا کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے