پاکستان

کوئی نئی فوجی عدالت قائم نہیں کی جائے گی، وزیر دفاع

کوئی نئی فوجی عدالت قائم نہیں کی جائے گی، وزیر دفاع

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے رہنما ادارے کو ٹارگٹ کر رہے ہیں اور اس میں وہ دوسرے ممالک کو بھی شامل کر رہے ہیں۔ یہ بات وزیر دفاع نے چونڈہ یادگار شہدا پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ وزیر دفاع ن لیگی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ قافلے کی صورت میں چونڈہ یادگار شہدا تشریف لائے۔ شہدا کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں رکھیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا غرور ہیں، اس ملک کی خاطر ہماری جان و مال سب قربان ہے، 9 مئی کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی اور اس کے رہنما ادارے کو ٹارگٹ کر رہے ہیں اور اس میں وہ دوسرے ممالک کو بھی شامل کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی افواج سے محبت کرتے ہیں، باقاعدہ منصوبے کے تحت ایک تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی، بہادر افواج 2 دہائیوں سے وطن عزیز کے دفاع میں برسر پیکار ہیں، برف پوش پہاڑوں، سیاچن گلیشئیر سے لے کر فاٹا، افغانستان کی سرحدوں تک حفاظت کر رہے ہیں، رینجرز ، پولیس اور افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث افراد کے ٹرائل کے لیے کوئی نئی فوجی عدالت قائم نہیں کی جارہی کیوں کہ قانون پہلے سے موجود ہے اور عدالتیں بھی موجود ہیں جو کہ گزشتہ 75 برس سے کام کررہی ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کسی کے بنیادی حقوق سلب نہیں کریں گے صرف ان افراد کا شناخت کے بعد ٹرائل کیا جائے گا جو حملے کے وقت ویڈیوز میں نظر آرہے ہیں۔ بعد ازاں سیالکوٹ میں نجی کالج کی سالانہ کانووکیشن کی تقریب میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وطن اور مٹی کے ساتھ آپ کی محبت بلا مشروط ہونی چاہیے، نومی کے واقعات نے ثابت کیا کہ کچھ لوگوں کی اس وطن کے ساتھ محبت اپنے اقتدار کے ساتھ مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومی کو واشگاف الفاظ میں ایک شخص نے پیغام دیا کہ میرے پاس اگر اقتدار نہیں تو میں وہاں پر حملہ کروں گا جہاں دشمن کرتا ہے، شہدا کی یادگاروں سمیت فوجی تنصیبات کی توہین کی گی ، پاکستان کا تحفظ ہماری ریڈ لان ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس مٹی اور پاکستان کے ساتھ محبت پر کوی سمجھوتہ نہیں کریں گے، آج بھی افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے سمیت دیگر کی علاقے دہشت گردی کا شکار ہیں اور اس کے جواب میں ہماری فوج دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ کر ہماری حفاظت میں مصروف ہیں دریں اثنا خواجہ محمد آصف نے طالبات میں ڈگریاں بھی تقسیم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے