کھیل

علیم ڈار نے سرفراز احمد کو مصباح، بابراعظم سے بہتر کپتان قرار دیدیا

علیم ڈار نے سرفراز احمد کو مصباح، بابراعظم سے بہتر کپتان قرار دیدیا

اںترنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے سابق امپائر علیم ڈار نے سرفراز احمد کو مصباح الحق اور موجودہ کپتان بابراعظم سے بہتر قرار دیدیا۔ آئی سی سی کے سابق ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار نے ایک انٹرویو کے دوران سوال ہوا کہ آپ اپنے کیرئیر میں کس کپتان کو اچھا قرار پایا؟، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مصباح الحق، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور بابراعظم کی اپنی اپنی صلاحتیں ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ اگر کسی کے پاس کپتانی کی مہارت تھی تو وہ سرفراز احمد تھے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وکٹ کیپر کپتان ایک بہترین فیصلے لے سکتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ بولر کیا بالنگ کرواکر حریف ٹیم پر دبا بڑھا سکتا ہے۔ علیم ڈار نے قومی ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ایک بلیباز بابر کی موجودہ کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی کارکردگی اور کپتانی کی مہارت ہی کافی نہیں، کپتان کی بنیادی ذمہ داری ٹیم ورک کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں متحد کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے