سوات میں موسم انتہائی خوشگوار ہے اور ایسے میں سیاحوں سمیت مقامی لوگ شام ہوتے ہی تفریحی مقام فضاگٹ کا رخ کرتے ہیں۔ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت کے بعد سیاحوں نے سوات کا رخ کرلیا۔ دریائے سوات کے سنگم پر واقع فضاگٹ پر میلہ لگ گیا۔ ایک طرف دریائے سوات دوسری طرف دلفریب نظارے ہیں۔ سیاح کالام اور مالم جبہ جاتے ہوئے فضاگٹ میں ڈیرے ڈالتے ہیں۔کشتی رانی اور جھولے جھولنے بچے پہنچ جاتے ہیں۔سیاح دلفریب نظاروں اور موسم کے مزے لوٹتے ہیں۔