علاقائی

سوات میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، راہ گیر زخمی

سوات میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، راہ گیر زخمی

سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش اور تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے