پاکستان

عمران خان آج مکافات عمل کا شکار ہیں، رانا ثناءاللّٰہ

عمران خان آج مکافات عمل کا شکار ہیں، رانا ثناءاللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان آج مکافات عمل کا شکار ہیں۔ فیصل آباد میں نادرا آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان جیل سے اتنا خوفزدہ ہے کہ 4 ماہ سے لوگوں کو ڈھال بنائے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران خان مکافات عمل کا شکار ہے، پی ٹی آئی جس طرح سے بنائی گئی، اسی طرح فارغ ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ان کے لیڈر ایسے غائب ہوئے ہیں کہ کارکنوں کی خیریت بھی نہیں پوچھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنے عمران خان نیازی نے دھرنے سے سیاست کا آغاز کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے 2018 میں منصوبے کے تحت سازش کی۔ رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے آرمی تنصیبات پر حملہ کیا، عمران خان کو اپنے مخالفین کو جیل میں ڈالنے کا بہت شوق تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین نے ایسا مقدمہ بنایا، جسے اس کی پارٹی والے بھی نہیں مانتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے