تجارت

ڈالر مزید مہنگا، روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری

ڈالر مزید مہنگا، روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری

امریکی ڈالر کے مقاملے میں پاکستانی کرنیس کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر2 روپے18 پیسے مہنگا ہوکر 288روپے کا ہوگیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 3روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر302 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ڈالرکی قلت کے باوجود خوراک کا درآمدی بل بڑھ گیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 10ماہ میں 1838 ارب روپے مالیت کی خوراک درآمد کی،کھانے پینے کی اشیا کی درآمد پر 7 ارب 76 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے