تازہ ترین

آرمی چیف کا 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداء منانے کا اعلان

آرمی چیف کا 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداء منانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہدا پاکستان منانے کا اعلان کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات منعقد کی گئی۔ تقریب میں آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران شاندار خدمات پر افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 51 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 22 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت جبکہ دو جوانوں کو اقوامِ متحدہ کے خصوصی میڈلز سے نوازا گیا۔ تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران اور شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کی فرض شناسی، عظیم قربانیوں کے طفیل ہم آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ سپہ سالار کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ افتخار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج بطور ادارہ اپنے ہر فرد کو اور اس کے لواحقین کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے، ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر اور فقید المثال ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہدا پاکستان منانے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے