صحت

پپیتا کھانے کے پانچ زبردست فوائد

پپیتا کھانے کے پانچ زبردست فوائد

کراچی: اپنی گوناگوں خصوصیات کی بنا پر پپیتا ایک شاندار پھل ہے لیکن اس پر بہت کم لکھا اور پڑھا گیا ہے۔ پپیتے میں موجود طبی خواص کسی مہنگی دوا سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ پھل وٹامن اے، بی، سی، ای، کیلشیئم، فائبر، میگنیشیئم، پوٹاشیئم اور کئی اقسام کے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں موجود لیوٹائن، کریٹونوئڈز اورزیکسینتھائن صحت کے لیے بہت ہی مفید قرار پائے گئے ہیں۔ پپیتا پورے نظامِ ہاضمہ کو قوت دیتا ہے۔ پیٹ اور معدے کے کئی امراض دور کرنے میں یہ ایک مثر دوا کا درجہ رکھتا ہے۔ اگر صبح خالی پیٹ پپیتا کھایا جائے تو فائبر کی وجہ سے یہ قبض ختم کرتا ہے اور بدہضمی و تیزابیت کو بھی ختم کرتا ہے۔ صبح کے وقت پپیتا کھانے سے وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔ ریشے کی وجہ سے یہ بہت دیر تک پیٹ بھرے کا احساس دیتا ہے۔ اس طرح بار بار کھانے کی اشتہا کم ہوتی ہے اور موٹاپے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی میں پپیتا نہایت مثر انداز میں امنیاتی قوت بڑھاتا ہے جو بدن کا قدرتی دفاعی نظام بھی ہے۔ اس کے بعد بیماریوں اور انفیکشن سے بچا میں مدد دیتا ہے۔ صبح سویرے پپیتا کھانے سے جسم کے فاضل زہریلے اجزا بھی ختم ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ ایک بہترین ڈی ٹاکسیفائر بھی ہے۔ پپیتا کولیسٹرول گھٹاتا ہے، ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کو قوت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی اجزا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ہرصبح پپیتا کھانے سے جلد پر نکھار بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنتس ہے جو جلد کے خلیات کی مرمت بھی کرت ہیں۔ پپیتا فری ریڈیکل بننے سے روکتا ہے اور جلد کو شفاف رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے