پاکستان

کہاں ہیں وہ کپتان جو ایک دن میں کئی وکٹیں گراتے تھے، حافظ حمداللّٰہ

کہاں ہیں وہ کپتان جو ایک دن میں کئی وکٹیں گراتے تھے، حافظ حمداللّٰہ

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر ردِ عمل سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ کہاں ہے وہ کپتان جو ایک دن میں کئی وکٹیں گراتے تھے؟ آج ان کی اپنی وکٹیں یکے بعد دیگرے کیوں گر رہی ہیں؟ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ عمرانی سونامی انقلاب اپنے ہی سونامی کے ہاتھوں غرقاب ہو رہا ہے۔ کہاں ہے وہ ٹکر کے لوگ جو آخری گیند تک لڑنے کا دعوی کرتے تھے؟ ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے سیاسی لوٹوں کے ہاتھوں پی ٹی آئی کی پٹائی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کس کے ساتھ ہے؟ عمران کے ساتھ یا پاکستان کے ساتھ؟ حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان، ان کی سیاست اور ریاست ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے