کھیل

پاک سری لنکا سیریز؛ کوئی حتمی پیشرفت نہ ہوسکی

پاک سری لنکا سیریز؛ کوئی حتمی پیشرفت نہ ہوسکی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے کیلئے کوئی حتمی پیشرفت نہ ہوسکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈز کے درمیان چند ہفتے قبل بات چیت شروع ہوئی تھی، جس میں دونوں بورڈز نے سیریز میں ون ڈے میچز بھی شامل کرنے کی تجویز سے متعلق بات ہوئی۔ پاکستان اور لنکن ٹیم کے درمیان ون ڈے میچز کی تجویز کو ختم نہیں کیا ، البتہ آئندہ کچھ روز میں معاملے پر حتمی فیصلے کا امکان ہے۔ دونوں بورڈز بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے قبل تیاریاں کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نیجولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، دورے میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے