انٹرٹینمنٹ

61 سالہ اشیش ودیارتھی نے 33 سالہ فیشن ڈیزائنر سے شادی کرلی

61 سالہ اشیش ودیارتھی نے 33 سالہ فیشن ڈیزائنر سے شادی کرلی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اشیش ودیارتھی نے آسام سے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر روپالی باروا سے کورٹ میرج کرلی۔ محدود پیمانے پر منعقد کی گئی شادی کی اس تقریب میں دونوں جانب کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے۔ بعدازاں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے61 سالہ اشیش نے کہا کہ زندگی کے اس مرحلے پر روپالی سے شادی کرنا ایک غیر معمولی محسوسات کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی اہلیہ سے کچھ عرصے قبل ہی ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمیں شادی کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ روپالی باروا کی عمر 33 سال ہے۔ اشیش ودیارتھی کی اس سے قبل تھیٹر اداکارہ اور گلوکارہ راجوشی باروا سے شادی ہوئی تھی جو طلاق پر منتج ہوئی، راجوشی سے ان کا ایک بیٹا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے