پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی ہے اور مضرصحت دودھ،مشروبات اور ممنوعہ کیمکل اور مضر صحت رنگ لگے آڑو برآمد کرکے تلف کردیے گئے ہیں۔ سیالکوٹ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 2ہزارلیٹرمضرصحت دودھ پکڑا گیا،فروٹ منڈی سے آڑو کورنگ اور ممنوعہ کیمکل لگے200 کلو آڑو پکڑے گئے۔ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایمن آباد روڈ سے 740 لیٹر جعلی مشروبات پکڑے گئے۔ پکڑے گئی جعلی اشیا کو تلف کر دیا گیا۔