علاقائی

راولپنڈی؛ اے این ایف کی منشیات کے خلاف کارروائیاں،2 کلو 460 گرام افیون برآمد

راولپنڈی؛ اے این ایف کی منشیات کے خلاف کارروائیاں،2 کلو 460 گرام افیون برآمد

راولپنڈی میں اے این ایف کی منشیات کے خلاف کارروائیاں ،اٹک چھچھ انٹر چینج کے قریب کارسے2 کلو 460 گرام افیون برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ اٹک اور صوابی کے رہائشی 3 ملزمان گرفتارکیا۔پشاور چارسدہ روڈ کے قریب گاڑی سے 24 کلو افیون،18کلوچرس برآمد ہوئی۔ کوئٹہ سے سندھ منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنادی گئی۔ اے این ایف کا کہنا ہے کہ جعلی سرکاری گاڑی اور جعلی سرکاری یونیفارم پہنے ملزم سے منشیات برآمد ہوئی،گاڑی سے700 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کی نشاندہی پرکوئٹہ سے ایک اور جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی کارسے 100 کلوچرس برآمد کی گئی۔کوئٹہ کے رہایشی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے