فرانس کے شہر کانز میں 76 واں کانز فلم فیسٹیول 11 روز بعد ختم ہو گیا۔ کانز کے فلمی میلے کا سب سے بڑا اعزاز پام ڈی اور Palme dOr فرانسیسی فلم اناٹومی آف اے فال Anatomy Of A Fall نے جیت لیا، جو اس فلم کی ڈائریکٹر جسٹیئن ٹرائیٹ Justine Triet نے وصول کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی اداکار کوجی یاکوشو Koji Yakusho بہترین اداکار اور ترکش اداکارہ مروو ڈیزدار Merve Dizdar بہترین اداکارہ قرار پائیں۔ بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ فرانسیسی رومانوی فلم کے ڈائریکٹر ٹران این ہنگ Tran Anh Hung کو دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانز فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب فرانس سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ٹی وی اور انٹرنیٹ پر لائیو دیکھی گئی۔ یاد رہے کہ فلمی دنیا کے معتبر ترین میلوں میں سے ایک کانز فیسٹیول 16 مئی سے 27 مئی تک جاری رہا۔
انٹرٹینمنٹ
کانز فیسٹیول کا سب سے بڑا اعزاز فرینچ فلم ‘ اناٹومی آف اے فال‘ کے نام
- by web desk
- مئی 28, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1170 Views
- 2 سال ago