نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہاماں بہنوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے،جناح ہاس حملے میں ملوث خواتین کوگرفتارکررہے ہیں۔ نگراں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ جہاں بھی چھاپہ ماررہیہیں وہاں خاتون اہلکارساتھ لے کر جا رہے ہیں،خواتین سے بدتمیزی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،ماں بہنوں کی عزت کریں،پراپیگنڈہ سے گریزکریں۔ محسن نقوی نے مزید کہا ماں بہنوں کی عزت ہوتی ہے،ایسے الزام لگانے سے قبل سوچ لینا چاہیے،جناح ہاس میں ملوث ہرشخص کا مکمل ٹرائل ہوگا،پرویزالہی کب منظرعام پر آئیں گے اس کا ان ہی سے پوچھیں۔