پاکستان

نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست دیں گے، رانا ثناء اللّٰہ

نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست دیں گے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی اور پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے درخواست کریں گے کہ وہ اس کو نہ سنیں۔ رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا پاکستان آنا ان کی صحت اور الیکشن سے مشروط ہے، انتخابات انشااللہ اکتوبر میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم نوازشریف اور سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سمیت ماضی میں 184/3 کے تحت نااہل ہونے والوں کو اپیل کا حق مل گیا ہے۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، قانون کے تحت 184/3 کے فیصلوں پر اپیل سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے