دنیا

پی ٹی آئی امریکا کی سینیٹر باب میننڈیز سے ملاقات

پی ٹی آئی امریکا کی سینیٹر باب میننڈیز سے ملاقات

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) امریکا کے رہنماوں نے امریکی سینیٹر باب میننڈیز سے ملاقات کی ہے۔ یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) امریکا کی جانب سے ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی امریکا کے رہنماوں سجاد برکی اور عاطف خان نے امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ باب میننڈیز سے ملاقات کی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی امریکا کے رہنماوں سجاد برکی اور عاطف خان نے امریکی سینیٹر باب میننڈیز سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال کا نوٹس لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے