اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے اب شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی فاتح، مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل سسرال سِمرکاسے شہرت پانے والی خوبصورت اداکارہ دیپیکا ککڑ نے 2018 میں اسلام قبول کرکے مسلم ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کرلی تھی، ان کی جوڑی کو بھارت میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے فائزہ میں تبدیل کرلیا تھا، حال ہی میں شعیب ابراہیم نے اہلیہ کے حاملہ ہونیکی خبر دی تھی۔ اب اداکارہ نے گھرداری کے لیے شوہر کی باہمی رضا مندی سے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ دیپیکا ککڑ نے ایک انٹرویو بتایا ہے کہ انہوں نے مستقبل کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے مطابق وہ شوبز چھوڑ کر ایک گھریلو خاتون کے طور پر زندگی گزاریں گی اور اپنے خاندان کو وقت دیں گی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ حمل کے مراحل سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور اپنی شادی شدہ زندگی سے بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت چھوٹی سی عمر میں اداکاری شروع کر دی تھی اور یہ سلسلہ تقریبا دس سے پندرہ سال تک مسلسل جاری رہا۔ اداکارہ دیپیکا ککڑ نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2010 میں کیا تھاجبکہ اِن کے کیریئر کی آخری فلم کہاں ہم کہاں تم تھی۔
انٹرٹینمنٹ
اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ کا شوبز چھوڑنے کا اعلان
- by web desk
- مئی 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1081 Views
- 2 سال ago