انٹرٹینمنٹ

باکس آفس پر فلموں کی کامیابی کا اداکار کی جنس سے کوئی تعلق نہیں، رانی مکھرجی

باکس آفس پر فلموں کی کامیابی کا اداکار کی جنس سے کوئی تعلق نہیں، رانی مکھرجی

بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ فلموں کی باکس آفس پر کامیابی کا اداکار کی جنس سے کوئی تعلق نہیں، اچھا کام مرد کرے یا عورت، اچھی فلم لوگوں کو خود اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا وہ محسوس کرتی ہیں کہ اب بھی خواتین کے مرکزی رول والی فلمیں کامیاب ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ رانی مکھرجی کی اس سال مارچ میں ریلیز ہونے والی فلم مسز چٹرجی ورسز ناروے رواں ماہ کے اوائل میں نیٹ فلکس پر جاری کردی گئی ہے۔ اشیما چھبر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فیملی ڈرامہ فلم زندگی کے حقائق پر بنائی گئی ہے جس میں مرکزی کردار رانی مکھرجی نے ادا کیا، اور یہ ان کی گزشتہ دو برسوں میں پہلی فلم بھی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2021 میں بنٹی اور ببلی ٹو میں کام کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے