پاکستانی نامور اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق مشورہ دیا ہے۔ انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل خانی کے ہیرو فیروز خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور انسٹا اسٹوریز کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ اسلامک پوسٹس بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔ فیروز خان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں مشورہ دیا گیا ہے کہ ایسے شخص سے شادی کریں جو آپ کو ہر روز اللہ کے پیار میں مبتلا کر دے۔ یاد رہے کہ فیروز خان کی طلاق ہو چکی ہے۔ ان کی علیزے سلطان کے ساتھ مارچ 2018 میں شادی ہوئی تھی، اس جوڑی کے ہاں 2019 میں بیٹے اور گزشتہ سال کے آغاز میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
انٹرٹینمنٹ
ایسے شخص سے شادی کریں جو آپکو اللّٰہ کے پیار میں مبتلا کر دے، فیروز خان کا مشورہ
- by web desk
- مئی 31, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1050 Views
- 2 سال ago