پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت نے مسلسل دوسری بار عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو بیان میں کی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پچھلے پندرہ دن میں عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم نہیں ہوئیں اور نہ ہی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کوئی بہتری آئی ہے، اس کے باوجود ہم نے عوام کے لیے فیصلہ کیا کہ اس کے لیے گنجائش نکالی جا سکتی ہے،عوام کوہرممکن ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکم جون سے اگلے پندرہ دن کے لیے ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی جا رہی ہے، جو258 روپے فی لٹر کی کمی کے بعد 253 روپے فی لٹر ہو گیا ہے، پٹرول کی قیمت 8 روپے کی کمی کر رہے ہیں، جس کی نئی قیمت 270 روپے سے کم ہو کر 262 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں5روپیفی لٹرکمی کی گئی ہے ، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 147 روپے 68 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں بھی5روپیفی لیٹرکمی کی گئی ہے ، جس کے بعد ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت253روپیفی لیٹرہوگئی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدول نہیں کیا جا رہا، مٹی کیتیل کی قیمت 164 روپے 60 پیسے پر مستحکم ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 15 مئی کو وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 16 مئی سے 31 مئی تک کرنا ہے، وزیراعظم اور ان کی حکومت کی ہر مہینے بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ ریلیف بین الاقوامی مارکیٹ کی بنیاد پر پاس کی جائے۔ اگلے 15 دنوں کے لیے پٹرول کی نئی قیمت 282 روپے سے کم ہو کر 270 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 30 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 288 روپے سے کم ہو کر 258 روپے فی لیٹر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل میں 12 روپے فی لیٹر کم کی جا رہی ہے اور اس کی قیمت 176 روپے 7 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر نئی قیمت ہو جائے گی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 164 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 152 روپے 68 پیسے مقرر کی جا رہی ہے۔