امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کے ہمراہ ملاقات کرنے والے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے، عوام عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جدو جہد تیز کر دیں،حکمرانوں،مظلوم ڈاکٹر عافیہ رہا کرائو۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ آف وائٹ سکارف،خاکی ڈریس، سفید جاگرزمیں ملبوس ڈاکٹرعافیہ چھوٹے سے کمرے میں پارٹیشن کرکیشیشہ لگاکرٹیلیفون پر3 گھنٹے ملاقات ہوئی، جبکہ ملاقات کی گفتگومکمل ریکارڈ ہورہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ عافیہ کی صحت کمزور،بارباران کیآنکھوں میں آنسو،جیل اذیت سیدکھی اور خوفزدہ تھی،سامنے کیاوپرکے4 دانت ٹوٹے ہوئے تھے،ان کے سر پرچوٹ کی وجہ سے سماعت میں مشکل پیش آرہی ہے،وہ بار بار کہہ رہی تھیں مجھے اس جہنم سینکالو۔ سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ 3گھنٹے کی ملاقات میں ڈاکٹرفوزیہ اوروکیل کلائیوسمتھ بھی موجود تھے،ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عافیہ کوزنجیروں میں لیجایا گیا۔