کھیل

آسٹریلیوی کرکٹر نے بابراعظم، شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

آسٹریلیوی کرکٹر نے بابراعظم، شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

آسٹریلیوی بلیباز اسٹیو اسمتھ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں سابق آسٹریلیوی کپتان اسٹیو اسمتھ پاکستانی کپتان اور فاسٹ بولر کی تعریف کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو خاموش کروایا ہے، وہ گزشتہ چند سالوں میں اپنے کھیل میں شاندار تبدیلیاں لائے ہیں، ہمیں پاکستان کے خلاف سیریز میں انہیں جلد قابو کرنا ہوگا، وہ بطور کھلاڑی پاکستان کیلئے ریڈھ کی ہڈی ہیں۔ اسٹیو اسمتھ نے شاہین کی بالنگ پر بھی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آسٹریلیا کے دورہ کے بعد شاہین کے کھیل میں بہتری آئی ہے، شاہین کی ابتدا میں گیند سوئنگ کرنے کی صلاحیت اس کی بڑی خوبی ہے۔ انہوں کے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاہین کی بالنگ ہمارے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے