لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سیاست میں آنے کی خبروں کو بیبنیاد قرار دے دیا۔ علی ظفر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سیاست کا حصہ بننے کی خبروں کی تردید کر دی۔ گلوکار نے کہا کہ اس طرح کی خبروں پر ہرگز یقین نہ کریں۔ علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے چند خبروں کا فیس بک لنک شیئر کیا گیا تھا جس میں خبر تھی کہ میں سیاست میں شامل ہورہا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر واضح کردوں ایسا نہیں ہے اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے۔ علی ظفر نے اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبروں پر یقین نہ کریں۔ گلوکار نے منفی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ تمام جھوٹی خبریں پھیلانے والوں! یار خدا کا واسطہ اپنا کام ٹھیک طرح کریں، اتنی بری ایڈیٹنگ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی علی ظفر کی سیاست میں شمولیت کی افواہیں سوشل میڈیا پر پھیل چکی ہیں تاہم بعد ازاں گلوکار نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔
انٹرٹینمنٹ
گلوکار علی ظفر نے سیاست میں آنے کی خبروں کی تردید کر دی
- by web desk
- جون 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1017 Views
- 2 سال ago