بیجنگ : چینی منتظمین نے لیو نل میسی کے نا م پر شائقین فٹبال سے رقم بٹورنا شروع کر دی ۔ میڈیا رپو رٹس کے مطابق لیو نل میسی ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان منعقدہ چینی گراؤنڈ پر دو ستانہ میچ میں شریک ہو ں گے ، تا ہم منتظمین نے شائقین سے اس مقابلے کیلے ٹکٹ کی قیمت 680امریکی ڈالر رکھ دی ہے ۔ میسی 2017کے بعد پہلی بار چین کے مہمان بنیں گے ، 68ہزار شائقین کی گنجا ئش رکھنے والے ورکرز اسٹیڈیم میں یہ دوستانہ میچ 15جو ن کو شیڈول ہے آسٹریلیا اور ارجنٹائن گزشتہ برس قطر والڈ کب کے پری کو ار ٹر فائنل مر حلے میں بھی مد مقابل آئے تھے ، تا ہم جنو بی امریکن سائیڈ نے یہ مقابلہ 2-1 سے نا م کر لیا تھا ۔ چینی منتظمین کے مطابق میچ کے لئے ٹکٹو ں کی قیمت 82 ڈالر سے 680ڈالر تک ہے اس کی فروخت دو مراحل میں 5اور 8جون کو ہو گی ۔ چینی شائقین فٹبال نے سو شل میڈیا پر اسے اپنے جیبو ں پر ڈکیتی سے تشبیہ دی ہے ۔ ایک نے لکھا کہ ہم اتنی خطیر رقم دیں گے رو کیا میسی کھیلنے کے دوران ہمارا خیال بھی رکھے گا ۔