بیجنگ: چین نے حماس اور الفتح سمیت 14 فلسطینی دھڑوں کے درمیان موجود دوریوں کو ختم کر کے صلح کرا دیبیجنگ میں تمام دھڑوں کے درمیان تین روزہ مذاکرات کے بعد نیشنل یونٹی معاہدہ ہو گیا، تمام دھڑوں نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیںفلسطینی دھڑوں کے درمیان ہونے والے نیشنل یونٹی معاہدے پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ معاہدے کے نتیجے میں غزہ جنگ ختم ہونے کے بعد عبوری قومی مصالحتی حکومت بنے گی، جو نئے انتخابات تک حکومت کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ مذاکرت کے ذریعے اندرونی مصالحت کے حصول اور آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی ہے۔معاہدے کے حوالے سے حماس کے رہنما موسی ابو مرذوق کا کہنا تھا کہ ہم نے قومی اتفاق کا سفر طے کر لیا ہے، اور ہم سب نے غزہ میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔موسی ابو مرذوق نے مزید کہا کہ امدادی کارروائیوں اور تباہ حال غزہ کی تعمیر نو پر تمام دھڑوں نے اتفاق کیا ہے۔
دنیا
چین نے حماس اور الفتح سمیت 14 فلسطینی دھڑوں میں صلح کرا دی
- by web desk
- جولائی 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 169 Views
- 4 مہینے ago