سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ترجمان اقبال چودھری کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان اقبال چودھری سابق وزیراعلی چودھری پرویز الہی کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ گوجرانوالہ آئے تھے۔ انہیں پولیس نے سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتارکر لیا، یاد رہے کہ کل عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں پرویز الہی کو بری کیا تھا جس کے فوری بعد پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیاتھا۔