پاکستان مسلم ق کیرہنما چودھری شافع حسین نے پرویزالہی کو کہا ہیکہ واپس آنا چاہیں توموسٹ ویلکم ۔ جناح ہائو س کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں انہوںنے مشورہ دیا کہ پرویزالہی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کریں تواپنی جماعت بنائیں۔ چودھری شافع نے کہا کہ جو لوگ9مئی کیکیواقعات میں ملوث ہیں ان کو سزاملنی چاہیے، حقیقی آزادی تو 14اگست 1947کو ہی مل گئی تھی ،ہمارا فرض ہیکہ ملک کو حوشحال اورمضبوط بنائیں ۔ اس موقع پر چودھری سرور نے کہا کہ نوجوانوں کوپیغام دیناچاہتیہیں ،پاکستانی افواج ہرمشکل میں مدد کیلییآگیآتی ہے،ان کااحترام اورعزت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نیمختلف شہروں میں افواج سییکجہتی کیلییریلیاں نکالی ہیں ،جو لوگ زمہ دارہیں ان کو سزادی جائے،جولوگ بیگناہ ہیں ان کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔