190 ملین پانڈز کی غیر قانی منتقلی کے اسکینڈل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 22 اہم سیاسی رہنماں کے خلاف تحقیقات تیز کر دیں۔ نیب نے سابق وفاقی وزرا اور کابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکانٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ ریکارڈ کے حصول کے لیے تمام صوبائی سیکریٹریز ایکسائز کو مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں۔ نیب راولپنڈی نے شیخ رشید، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر، فواد چوہدری، اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، علی امین گنڈا پور، شفقت محمود، غلام سرور، شیریں مزاری، خالد مقبول، فروغ نسیم، خسرو بختیار، اعجاز شاہ و دیگر کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ 22 سابق وفاقی وزرا اور کابینہ ممبران کے نام اور ٹرانسفر گاڑیوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ نیب کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے اب تک سابق وفاقی وزرا نے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں ان تمام کے ریکارڈز فراہم کیا جائے۔ نیب سابق وزرا اور کابینہ ممبران سمیت دیگر کے خلاف 190 ملین پانڈز کی غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔