تجارت

چکن کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا

چکن کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا

پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں چکن کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور چکن کی قیمتیں ہر روز نئی بلندیوں پر پہنچ رہی ہیں۔ راولپنڈی میں ایک مہینے کے دوران مرغی کا فی کلو گوشت سو روپے مہنگا ہو چکا۔ مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں مال مہنگا ہونے کے باعث قیمتیں بڑھانا ہماری مجبوری ہے۔ خیال رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں چکن کی قیمت چھ سے سات سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ شماریات نے بھی گزشتہ دو ہفتوں میں چکن کی قیمتوں میں اضافے کو رپورٹ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے