لودھراں میں بس کنڈکٹر نے مبینہ طور پر ایم ایس سی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کرکے ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کے مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق شجاع آباد کے رہائشی نوجوان نے بتایا کہ بس کنڈیکٹر عمران نے اس کی بہن جوکہ ایم ایس سی کی طالبہ ہے کو بک سینٹر سے ورغلا کر لودھراں میں چنیوٹی والی گلی کے ایک مکان میں لے گیا اور اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنالی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ طالبہ کا میڈیکل کروالیا گیا ہے۔ دوسری جانب نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ طالبہ سے زیادتی کا ملزم کڑی سزا سے نہیں بچ پائے گا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔