تین ماہ قبل ماں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کرنیوالے ملزم کو گجرات پولیس نے ڈرامائی انداز میں کراچی سے گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گجرات میں تین ماہ قبل کلہاڑیوں کے وار سے ماں کو قتل کرنیوالے ملزم گرفتار کر لیاگیا۔ حکام نے بتایا کہ بد بخت بیٹا معمولی تکرار پر ماں کو قتل کر کے کراچی فرار ہو گیا تھا، ملزم سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے اور اس کو سخت سزا دلوائی جائیگی۔