تازہ ترین

آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری، پاکستان کا معاملہ شامل نہیں

آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری، پاکستان کا معاملہ شامل نہیںآئی ایم ایف بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری، پاکستان کا معاملہ شامل نہیں

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا جب کہ پاکستان کا معاملہ شیڈول میں شامل نہیں ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کے اہداف سے متعلق تخمینہ جات پر اختلافات برقرار ہیں۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا 14جون تک کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور اسٹاف سطح کا معاہدہ تاحال نہ ہونے کے باعث پاکستان کا معاملہ شیڈول میں شامل نہیں ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی پر ڈیڈ لاک برقرار ہے تاہم حکومت30 جون تک اسٹاف سطح کے معاہدے کیلیے پر امید ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیکس ہدف9800 ارب روپے تک لے جانے پر زور دے رہا ہے جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے سالانہ ٹیکس ہدف9200 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے