سا ئنس و ٹیکنالوجی

ایپل نے وی آر ہیڈسیٹ پیش کردیا، قیمت 3500 ڈالر

ایپل نے وی آر ہیڈسیٹ پیش کردیا، قیمت 3500 ڈالر

سان فرانسسو: ایپل نے آگمینٹڈ ریئلٹی کے تحت کام کرنے والے ہیڈ سیٹ کا اعلان کردیا ہے جو آگمینٹڈ ریئلٹی کے تحت کام کرے گا۔ اسے وژن پرو کا نام دیا گیا ہے لیکن 3500 ڈالر کی ہوش ربا قیمت رکھی گئی ہے۔ اس کا پورا نام ایپل وژن پرو رکھا گیا ہے اور اس کے ساتھ آئی فون کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم بھی پیش کیا جارہا ہے۔ کمپنی کے سی ای او، ٹِم کک کے مطابق گزشتہ دس برس کے دوران ایپل کی جانب سے یہ ایک اہم ہارڈویئر ہے جس میں مجازی اور حقیقی دنیا کو باہم ملایا گیا ہے۔ تاہم اس کی غیرمعمولی قیمت کو دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے نمایاں کیا ہے کہ کیونکہ چند روز قبل میٹا نے اپنے نئے وی آر ہیڈسیٹ تھری کا اعلان کرتے ہوئے اس کی قیمت 499 ڈالر بتائی تھی۔ تاہم ایپل کے اس نئے ہیڈسیٹ کے ڈیزائن کو سراہا گیا ہے جو روایتی وی آر عینکوں کے بجائے برف میں پھسلنے والے کھلاڑیوں کی عینک زیادہ معلوم ہوتا ہے۔ ایپل کے مطابق یہ آگمینٹڈ ریئلٹی پر کام کرے گا جس میں ہم اسکرین پر حقیقی اور مجازی دنیا ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں یا پھر حقیقی عکس و مناظر پر مزید معلومات و اضافے کے ساتھ اس کا نظارہ کریں گے۔ ایپل کے مطابق اس سے آپ سالگرہ اور شادی بیاہ کی تقاریب کی ویڈیو کو ایسے دیکھ سکیں گے کہ گویا وہاں موجود ہیں۔ لیکن سب سے بڑھ کر یہ گیمنگ کو ایک نئی جہت عطا کرے گا۔ تاہم مجازی دنیا اور فلموں کو ایک نئے انداز سے دیکھا جاسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے