دنیا

امریکی صدر کی کینیڈا کو جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش

امریکی صدر کی کینیڈا کو جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش

امریکی صدر جو بائیڈن نے کینیڈا کو جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کو ٹیلی فون کیا ہے۔ وائٹ ہاس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم کو جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں 400 سے زائد مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے، 250 مقامات پر آگ قابو سے باہر ہے، اب تک 65 لاکھ ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔ کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ سے امریکا کو بھی شدید فضائی آلودگی کا سامنا ہے، اس حوالے سے حکام نے انتباہ بھی جاری کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے