علاقائی

لکی مروت میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

لکی مروت میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شہباز خیل پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت ذکریا کے نام سے ہوئی، پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو اہلکار عمر خان اور اشرف علی معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، دونوں اہلکاروں کے سروں پر گولیاں لگیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے