انٹرٹینمنٹ

میں صرف اللّٰہ پر توکّل ہونے کی وجہ سے کینسر سے صحتیاب ہوئی، نادیہ جمیل

میں صرف اللّٰہ پر توکّل ہونے کی وجہ سے کینسر سے صحتیاب ہوئی، نادیہ جمیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ ان کی کینسر سے صحتیابی کا راز صرف اللہ پر توکل ہے۔ نادیہ جمیل ایک بہت باہمت عورت ہیں جوکہ اپنی زندگی کے کچھ مشکل ترین مراحل سے گزرنے کے بعد پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوکر دنیا کے سامنے آئی ہیں۔ وہ 2021 میں کینسر جیسے جان لیوا مرض سے صحتیاب ہوئیں اور کچھ عرصہ قبل اپنے والد کو کھو دیا لیکن انہوں نے اپنے والد کے انتقال پر آنسو بہانے کے بجائے اپنے والد کی زندگی پر پڑنے والے خوشگوار اثرات کو یاد کیا۔ نادیہ جمیل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ انہوں نے اس شو میں کینسر کے علاج کے دوران ہونے والے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ مجھے بریسٹ کینسر تھا اور کیموتھراپی کے 12 رانڈز سے پہلے میری ایک سرجری ہوئی تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے میری زیادہ تر فیملی میرے ساتھ نہیں رہ سکتی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے اس دوران سیپسس ہو گیا اور وہ کوما میں چلی گئی تھی، اس کے بعد میں چل بھی نہیں سکتی تھی لیکن اللہ کے کرم سے میں دوبارہ صحت مند ہوگئی۔ نادیہ جمیل نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹا منہ اور بڑی بات ہے لیکن میرے کینسر سے صحتیاب ہونے کا راز صرف اللہ پر توکل ہے، میں نے یہ توکل کرنا درختوں سے سیکھا ہے کہ جب سردیوں میں درختوں کے سارے پتے جھڑنے کے بعد صرف ٹہنیاں رہ جاتی ہیں اور درخت بالکل سوکھ جاتے ہیں لیکن پھر بھی وہ کھڑے رہتے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہوتا ہے کہ بہار کا موسم دوبارہ بھی آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے