پاکستان

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان پانچویں مرتبہ گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان پانچویں مرتبہ گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے علی محمد خان کو مردان سے گرفتار کیا۔ ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق علی محمد خان پر کرپشن سمیت غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے، علی محمد خان کو گذشتہ روز ہی جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر علی محمد خان کو تھری ایم پی او مقدمے میں رہا کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ان کے مطابق اگر کچھ لوگوں نے غلط کیا ہے تو اس کی انھیں سزا دینی چاہیے مگر اتنی بڑی جماعت کو اس طرح اس کا قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے