صحت

مصنوعی مٹھاس ہمارے ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتی ہے

مصنوعی مٹھاس ہمارے ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتی ہے

شمالی کیرولائنا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ڈائٹ سوڈا اور چوئینگ گم جیسی اشیا میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جانے والی مصنوعی مٹھاس سکرالوز ہمارے خلیوں میں موجود ڈی این اے مواد کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہمارے ڈی این اے میں ایک جینیاتی کوڈ ہوتا ہے جو ہمارے جسم کی نشونما کو دیکھتا ہے اور یہ سنجیدہ نوعیت کا مسئلہ صحت کے متعدد مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ ڈی این اے کو اس طرح نقصان پہنچانے والی شے کے لیے جینوٹاکسک کی تکنیکی اصطلاح استعمال کی جاتی۔اس تحقیق میں محققین نے خاص طور پر سکرالوز-6-ایسیٹیٹ کا مطالعہ کیا۔ 2018 میں چوہوں پر کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ کیمیائی مرکب سکرالوز کے جسم میں تحول کے بعد وجود میں آتا ہے۔ نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی بائیو میڈیکل انجینئر سوزین شِفمین نے بتایا کہ یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق فی روز فی شخص 0.15 مائیکرو گرام تمام جینوٹاکسک مرکبات کی موجودگی تشویش کا باعث ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ سکرالوز ملے میٹھے مشروبات پینے سے، سکرالوز-6-ایسیٹیٹ کی مقدار متعین حد سے بڑھ جاتی ہے۔ اور اس میں سکرالوز-6-ایسیٹیٹ کی وہ مقدار شامل نہیں ہے جو سکرالوز کی کھپت کے بعد میٹابولائٹ کی صورت بنتی ہے۔ اس تشویش ناک صورتحال کے پیشِ نظر محققین غذائی معیار کی نگرانی کرنے والی ایجنسیوں کو چینی کی متبادل اشیا کے غذاں میں استعمال سے متعلق حفاظتی ضوابط پر نظر ثانی کی درخواست کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے