پاکستان

عالمی ایجنڈے پرعمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک میں تباہی مچائی، مولانافضل الرحمن

عالمی ایجنڈے پرعمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک میں تباہی مچائی، مولانافضل الرحمن

حکمران اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ اورجے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پرلا کھڑا کیا، اور تاریخ کے بلند ترین قرضے حاصل کرکے 75 سالہ ریکارڈ توڑا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مرکزی شوری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کیا اور ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا انہوں نے کہ جے یو آئی نے مسلسل چار سال احتجاج کرکے عمران پراجیکٹ کو زمین بوس کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چار سال دور میں ملک کی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا تاریخ کے بلند ترین قرضے حاصل کرکے 75 سالہ ریکارڈ توڑا گیا انہوں نے کہا کہ تمام قوم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہو چکی ہے حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود قومی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے ریلیف دینے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا جو خوش آئند ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علما اسلام آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں لیکن مقامی حالات کے مطابق پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے