دنیا

جاپان میں غیرملکیوں کیلے طویل مدتی ورک ویزا کے اجرا کا فیصلہ

جاپان میں غیرملکیوں کیلے طویل مدتی ورک ویزا کے اجرا کا فیصلہ

ٹوکیو: جاپان کی کابینہ نے غیرملکی ملازمین کیلئے طویل مدتی ورک ویزا کے اجرا کے منصوبے کو مںظور کرلیا ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق ملک کی متعدد صنعتوں میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد میں اضافے کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے جو ملک میں ملازمین کی شدید قلت سے نمٹنے کے لیے ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کو طویل مدتی ورک ویزا کی پیشکش کی جائے گی۔ کابینہ میں وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے جاپان میں غیر ملکی ملازمین کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ملک میں ملازمین کی شدید کمی کو دور کرنے کے لیے غیر ملکی ملازمین کی موجودگی ناگزیرہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منظور شدہ منصوبے کو 11 بڑی صنعتوں تک پھیلاتا ہے جس میں ماہی گیری، زراعت، اور ہوٹلز کے شعبہ جات بھی شامل ہیں جبکہ یہ منصوبہ کلاس 1 کے ویزا ہولڈرز کو طویل مدتی رہائش کے لیے درخواست دینے کے قابل بھی بناتا ہے۔ منصوبہ اس موسم خزاں سے نافذ العمل ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے