دنیا

آسٹریلیا، بس حادثے میں 10 افراد ہلاک

آسٹریلیا، بس حادثے میں 10 افراد ہلاک

آسٹریلیا کی ہنٹر (Hunter) ویلی میں بس حادثے میں 10 افرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیو ساوتھ ویلز میں مسافر شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ پر حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 58 سالہ بس ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں، اسے حراست میں لے کر حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ آسٹریلوی پولیس کا یہ بھی بتانا ہے کہ حادثے کے وقت علاقے میں شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔ دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم نے شادی کے موقع پر بس کو حادثہ پیش آنے پر مرنے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے