پاک روس تجارت میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، روس سے پیٹرول کے بعد ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی۔ روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ کے10 کنٹینرطورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، ابتدائی مرحلے میں ایک لاکھ دس ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی ہے۔ روس سے ایل پی جی درآمد کرنے کا معاہدہ رواں سال جنوری میں ہوا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں میں ایل پی جی کے نئے نرخوں کا تعین کیا جائے گا۔